ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لڑکی کو بلیک میل کرنے والانوجوان گرفتار

لڑکی کو بلیک میل کرنے والانوجوان گرفتار

Mon, 21 Nov 2016 11:10:19    S.O. News Service

منگلورو20؍ نومبر(ایس او نیوز)ایک لڑکی کو جنسی تعلقات کے لئے ہراساں کرنے اور اس کی تصویر جعلسازی سے فحش تصویر میں بدل کر سوشیل میڈیا پر عام کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے او راس پر نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی ہراسانی مخالف قانونPOCSOکے تحت مقدمہ دائر کردیا ہے۔

گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت بیلتھنگڈی کے مہیش این (۲۰ سال) کے طور پر کی گئی ہے اور جس لڑکی کو اس نے بلیک میل کیا تھا وہ پتور کے نلیا ڈی کی رہنے والی بتائی جاتی ہے۔الزام ہے کہ مہیش نے اس لڑکی کو بار بار جنسی تعلق قائم کرنے کے اکسایا،لیکن جب لڑکی کسی طرح نہیں مانی تو اس نے لڑکی کی ایک عام تصویر کمپیوٹر کے ذریعے ننگی تصویر میں بدل کر سوشیل میڈیا پر پھیلا دیا۔

جب اس کی شکایت دھرمستلا پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی توپولیس نے مہیش کوبنگلورو سے گرفتار کرنے کے بعداس پر POCSOقانون کے علاوہ آئی پی سی کی دفعہ 292,506اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ67لگا کر جیل بھیج دیا ہے۔


Share: